پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر حملے کی تیاریاں،اہم سیاسی رہنما کے تشویشناک انکشافات،خطرے کی گھنٹی بج گئی

31  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر پاکستان کے محسن ہیں ان کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر حملے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر پاکستان کے محسن ہیں۔ امریکا نہیں چاہتا تھا کہ پاکستان ایٹمی پاور بنے مگر پاکستان ایٹمی طاقت بنا جس کی تکلیف امریکا کو شدید ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمارے ہیرو ہیں۔ 2003ء4 میں ڈاکٹر عبدالقدیر نے مجھے بتایا کہ پرویز مشرف نے میری زندگی اجیرن کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں صرف پاکستان کے پاس ایٹمی پاور ہے، اب اس پر بھی حملہ شروع ہو گیا ہے۔ ایٹم بم ذوالفقار علی بھٹو نے دیا۔ غلام اسحاق خان جس دن وزیر بنے میں بھی اسی روز وزیر بنا۔ غلام اسحاق خان اور آغا شاہی با اختیار وزیر تھے۔ جن کا کور کمانڈر روز مذاق اڑاتے تھے مگر وہ پھر بھی ڈٹے رہے۔ مشتاق ملک بلیک پرنس نے دنیا بھر سے چیزیں اکٹھی کی جس پر ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ مشتاق ملک کا پاکستان پر احسان ہے۔ مگر دو ماہ قبل مشتاق ملک ملک سے بھاگ گیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر مختلف حکمرانوں کے خلاف بات کرتے تھے وہ چاہتے تھے کہ جلد از جلد حکمران ایٹمی دھماکہ کریں نہیں تو دنیا نہیں کرنے دے گی۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر پاکستان کے محسن ہیں۔ امریکا نہیں چاہتا تھا کہ پاکستان ایٹمی پاور بنے مگر پاکستان ایٹمی طاقت بنا جس کی تکلیف امریکا کو شدید ہے۔ عبدالقدیر ذمہ دار انسان ہے جس کا قوم پر احسان ہے۔ اسمبلی میں قومی لیڈر نہیں ہے جو امریکا کی دھمکیوں کا جواب دے سکیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…