پاک فوج نے نئی تاریخ رقم کر دی، اب روس پاکستان سے اسلحہ خریدے گا، حیرت انگیز خبر

26  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے بنائے ہوئے اسلحہ کی دنیا تعریف کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس وقت 40 ممالک پاکستانی جنگی ہتھیاروں کے خریدار ہیں، پاکستان کے بنائے گئے خود ساختہ ہتھیاروں میں اس وقت روس سمیت کئی وسطی ایشیائی ممالک بھی دلچسپی لے رہے ہیں،

اس دنوں ماسکو میں جاری انٹرنیشل ڈیفنس ایگزیبیش میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی جانب سے لگائے گئے روس میں اپنے پہلے سٹال پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے جو پاکستانی اسلحہ کی پسندیدگی کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ روس نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے اسلحہ کو بے حد پسند کرتے ہوئے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کو روسی فوج کی جانب سے منعقدہ جدید اسلحہ کی نمائش میں خاص طور پر بلایا گیا تھا جس کے بعد پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے 22 سے 23 اگست تک منعقد ہونے والی اس نمائش میں شرکت کی، اس موقع پر روس کی میسرز کلاشنکوف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے ساتھ باہمی تعاون کا ایم او یو بھی سائن کر لیا ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان دفاعی ٹیکنالوجی کے معاہدوں میں حالیہ پیش رفت سنگ میل ثابت ہوگی۔ یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا بنایا ہوا اسلحہ اتنا اچھا اور پائیدار ہے کہ کئی ممالک پاکستان سے اسلحہ خریدنے کے خواہش مند ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…