راحیل شریف کی سادگی، جس نے دیکھا دیکھتا رہ گیا، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

26  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایسا ہے جو سب کے راز عیاں کر دیتا ہے، کون کہاں ہے، کیا کر رہاہے، سوشل میڈیا کی وجہ سے تمام لوگ باخبر رہتے ہیں، ایسا ہی کچھ ہردلعزیز سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے ساتھ بھی ہوا کہ ان کی سادگی چھپ نہ سکی۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف شاندار آپریشن کرکے پاکستانیوں کے دل میں جگہ بنا لی اور آج بھی پاکستان کے لوگ انہیں یاد کرتے ہیں۔

جس وقت وہ حاضر سروس تھے تو ان کی خدمات کے صلے میں ’’شکریہ راحیل شریف‘‘ بہت مشہور ہوا تھا۔ سابق آرمی چیف راحیل شریف اس وقت سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے فوجی اتحاد کی قیادت کر رہے ہیں، وہ کچھ دن پہلے پاکستان آئے تھے، پاکستان کے سابق آرمی چیف کو یونیفارم کے علاوہ دوسرے کپڑوں میں ملبوس شاید بہت ہی کم لوگوں نے دیکھا ہو، نہ ہی ان کی کوئی پہلے ایسی تصویر آئی ہے، مگر سابق آرمی چیف راحیل شریف کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر اس وقت وائرل ہے جس میں وہ عام شہری لباس پہنے ہوئے ہیں۔ اس تصویر میں راحیل شریف ایک زیر تعمیر بلڈنگ میں ایک عام سی خاکی پینٹ اور سبز رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے انتہائی انتہائی پرسکون اور دلکش مسکراہٹ سجائے کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ ایک اور شخص بھی موجود ہیں، تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں سگریٹ سلگائے انتہائی بے تکلف وقت گزار رہے ہیں۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے سامنے ایک ٹیبل موجود ہے جس پر سگریٹ لائٹر، کچھ پنسلیں اور چند کاغذات پڑے ہوئے ہیں اور اس تصویر میں عقب میں زیر تعمیر بلڈنگ کا ایک کمرہ ہے جس میں سیمنٹ کی بوریاں واضح طور پر نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر میں جہاں جنرل(ر) راحیل شریف اور ان کے ساتھ ایک شخص بیٹھا ہے یہ زیر تعمیر عمارت ان کے کسی دوست کی ہے یا اپنی ہے، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، جنرل (ر) راحیل شریف کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور عوام اپنے ہردلعزیز جنرل کو عام شہری کے روپ میں دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…