اگر 62، 63 میں ترمیم ہو گئی تو میرا نام نواز شریف یا شہباز شریف رکھ دینا، شیخ رشید

25  اگست‬‮  2017

سکھر(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم ہو گئی تو میرا نام بدل کر نواز شریف یا شہباز شریف رکھ دیا جائے، بڑے ڈاکو لاڑکانہ کے 90 ارب کھا گئے، نواز شریف اور آصف زرداری نے عوام کی دولت لوٹی، اگر ان دونوں کی لوٹی ہوئی دولت واپس آ گئی تو ملک کے قرضے اتر جائیں گے،کرپشن کرنے والوں کو قوم نہیں چھوڑے گی،

پاکستانی قومی ڈرنے والی نہیں، ہم اللہ کے علاوہ کسی کو سپر پاور نہیں مانتے، مودی سن لو، اگر پاکستان کی طرف کسی نے میلی نظر سے دیکھا تو نا برلا جی کے مندر کی گھنٹی بجے گی، نہ گھاس اگے گی اور نہ چڑیا دانا چگے گی۔جمعہ کو یہاں سکھر میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امریکی پالیسی پر چین اور ایران بولے لیکن نواز شریف خاموش رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے ڈاکو لاڑکانہ کے 90 ارب کھا گئے، نواز شریف اور آصف زرداری نے عوام کی دولت لوٹی، اگر ان دونوں کی لوٹی ہوئی دولت واپس آ گئی تو ملک کے قرضے اتر جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کرپشن کرنے والوں کو قوم نہیں چھوڑے گی جب کہ اسفند یار اور فضل الرحمان سے بھی کوئی امید نہیں۔ اگر آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم ہو گئی تو میرا نام بدل کر نواز شریف یا شہباز شریف رکھ دینا۔ انہوں نے امریکا اور بھارت کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قومی ڈرنے والی نہیں، ہم اللہ کے علاوہ کسی کو سپر پاور نہیں مانتے۔شیخ رشید نے بھارتی وزیراعظم کو پکارتے ہوئے کہا کہ مودی سن لو، اگر پاکستان کی طرف کسی نے میلی نظر سے دیکھا تو نا برلا جی کے مندر کی گھنٹی بجے گی، نہ گھاس اگے گی اور نہ چڑیا دانا چگے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…