گورنر سندھ محمدزبیر نے چوہدری نثار کے موقف کی تردید کردی،جب افتخار چوہدری کے بیٹے کی باری تھی تو کیا ہوا؟حیرت انگیزانکشاف

20  اگست‬‮  2017

کراچی(آئی این پی ) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بطور وزیراعظم نوازشریف بیٹوں کے معاملات میں شامل نہیں ، چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے کی باری تھی تو اس میں کیا فیصلہ ہوا،الطاف حسین کے طرز سیاست کی اب کوئی گنجائش نہیں ، کراچی کی بدامنی کی سب سے زیادہ ذمہ داری جنرل (ر) پرویز مشرف پر تھی ،چوہدری نثار کی اپنی رائے ہے وہ تجربہ کار سیاستدان ہیں ۔اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ عدالتی فیصلے نااہلی تاریخ کا بہت بڑا واقعہ ہے ،

اس تاریخی واقعہ پر کھل کر بحث ہونی چاہیے اس فیصلے کو سازش کہنے کیلئے کوئی حقیقت موجود نہیں ، کیس میں بہت کچھ سن رہے تھے مگر فیصلہ کچھ اور ہوا ۔انہوں نے کہا کہ جب سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے کی باری تھی تو اس میں کیا فیصلہ ہوا ،بطور وزیراعظم نوازشریف بیٹوں کے معاملات میں شامل نہیں ، گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت کوئی بھی ہو چاہے وفاقی ہو یا صوبائی یا لوکل اگر آپ نے معیشت کو آگے لے جانا ہے اس میں مرکزی کردار نجی سیکٹر کا ہوتا ہے ، نجی سیکٹر کو لانے کیلئے آپ کو انفراسٹرکچر کو ٹھیک کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے وفاقی حکومت کے دیے گئے پیکج میں ہماری ترجیح انڈسٹریل زون کی اپ گریڈیشن ہے ۔محمد زبیر عمر نے کہا کہ سارے اثاثے ظاہر کئے اور ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے، عدالتی کارروائی ایسے نہیں چلتی ، غلطی بتانا ہوتی ہے ، چوہدری نثار اپنی رائے ہے وہ تجربہ کار سیاستدان ہیں ، ایسے فیصلے میں پتہ چلتا ہے پوری پارٹی ٹوٹ جاتی ہے ، داخلی طور پر تو ہر جامعت میں اختلاف ہوتے ہیں ، کیا کوئی ایسا وزیراعظم ہے جس کے ساتھ مسائل نہ ہوں ، حکومت کو چاہیے کہ انفراسٹرکچر کو ٹھیک کرے ۔ محمد زبیر نے کہا کہ الطاف حسین کی طرز سیاست کی اب کوئی گنجائش نہیں ، کراچی کی بدامنی کی سب سے زیادہ ذمہ داری سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر ہے ۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ہم سے کہا ہے کہ ہمارے دفاتر پر قبضہ ہے جس پر ہم نے ان سے ان کے تمام دفاتر کی لسٹ مانگی ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی سے ایک پیسہ بھی باہر نہیں جائے گا ، ہم نے ایک پراجیکٹ مینجمنٹ سسٹم بنایا ہے ، گرین لائن منصوبے سے عوام زبردست ماحول میں سفر کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…