رشید احمد کا نیب میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کا نوٹس بھیجنے کا اعلان

19  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نیب میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس نوازشریف کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔ ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ کیس نوازشریف کی سیاسی موت ثابت ہوگا،

نوازشریف این آر او چاہتے ہیں اس لیے وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ریفرنس نوازشریف کی طرف سے عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ڈان لیکس اور جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 کو اوپن کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کو جاتی امرہ بلا کر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا نوازشریف ہمیشہ قربانی کے بکروں کا سہارا لیتے ہیں اور ان کے پاس ایسے کئی بکرے موجود ہیں۔ نوازشریف نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ انہوں نے کسی قیمت پر بھی نیب کے سامنے پیش نہیں ہونا، انہوں نے آئین و قانون سے بغاوت کا اعلان کردیا ہے ٗنوازشریف نے ان ججز کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا جن کا فیصلہ انہوں نے ماننے کا کہا تھا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ یہ نوازشریف کی طرف سے اعلان جنگ ہے، انہوں نے جس راستے کا انتخاب کیا ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے، سسٹم کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ جسٹس کھوسہ مستقبل کے چیف جسٹس ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…