جب غلطی پر نہیں تو ڈر کیسا، عمر اکمل کا شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا اعلان

17  اگست‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) عمر اکمل آج کل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ۔گزشتہ روز عمر اکمل کی طرف سے کوچ مکی آرتھر پر انتہائی اہم الزامات لگائے گئے ۔جس کے بعد آج پی سی بی نے عمر اکمل کو شو کاز نوٹس جاری کردیا اور عمر اکمل کو سات روز میں جواب داخل کروانے کا حکم جاری کیا ۔تاہم اب عمر اکمل نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب بھر پور طریقہ سے دینے کا اعلان کیاہے ۔عمراکمل کا کہناہے کہ “جب غلطی پر نہیں تو ڈر کیسا”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “پہلے ہی علم تھا کہ بورڈ مجھے ذمہ دار ٹھہرائے گا”۔ دریں اثناء پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگانے پر عمر اکمل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگانے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کرکٹر کو 7 روز میں تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔عمر اکمل نے کل پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انضمام الحق اور سینئر کھلاڑیوں کے سامنے انہیں ڈانٹا اور گالیاں دیں جبکہ سینئر پلیئرز نے انہیں ایسا کرنے سے نہیں روکا، وہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی گالیاں دیتے رہتے ہیں، اور مجھے اکیڈمی آنے کی بجائے کلب کرکٹ کھیلنے کا کہا ہے۔دوسری جانب مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹر غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، کوچنگ اسٹاف قانونی طور پر سنٹرل کنٹریکٹ والے پلیئرز کے ساتھ ہی کام کرنے کا مجاز ہے۔ تاہم اب عمر اکمل نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب بھر پور طریقہ سے دینے کا اعلان کیاہے ۔عمراکمل کا کہناہے کہ “جب غلطی پر نہیں تو ڈر کیسا”

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…