آپ منی ٹریل نہیں دے سکے ٗ اب کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا گیا ؟ شاہ محمود قریشی

13  اگست‬‮  2017

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ میں صفائی کا موقع دیا گیا ٗ آپ منی ٹریل نہیں دے سکے ٗ اب کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا گیا ؟ تین بار وزیر اعظم بننے کے باوجود تقدیر نہیں بدل سکے ٗ قوم عزم کرے ہم کرپٹ سیاستدانوں اور کرپٹ نظام کو دفن کر کے دم لینگے ۔ہفتہ کی شام شاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میدان بھیگا ہوا ہے ارمان تو نہیں بھیگے ۔

انہوں نے کہاکہ تمہیں اس لئے نکالا گیا تم نے قوم کے خزانے پر ڈاکہ ڈالا ٗ تم نے اپنی تجوریوں بھریں قوم کو بھکاری بنا دیا ٗ قوم کا سرشرمندگی سے جھکا دیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ وہ تاریخی لیاقت باغ ہے جہاں پاکستان کے وزیراعظم لیاقت علی خان کو گولی مار دی گئی ٗ یہ وہ لیاقت باغ ہے جہاں بم دھماکے سے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ بتاتی ہے کہ جب لیاقت باغ بولتا ہے تو پاکستان بولتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج ہم عمران خان کی قیادت میں شیخ رشید احمد کی دعوت پر لیاقت باغ سوال لیکر آئے ہیں ۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا نیا پاکستان بنانے چاہتے ہیں ؟جس شرکاء نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا ۔70ویں یوم آزادی کے موقع پر ہمیں نئے پاکستان کا عزم کر نا ہوگا انہوں نے کہاکہ قوم دکھی ہے جب گرمی کا موسم آتا ہے تو بجلی غائب ہوتی ہے ٗ سردی کی رات آتی ہے تو سوئی گیس غائب ہوتی ہے کیا یہی قائد کا پاکستان ہے ؟انہوں نے کہاکہ عزم کریں کہ ہم کرپٹ سیاستدانوں اور کرپٹ نظام کو دفن کر کے دم لینگے ۔انہوں نے کہاکہ قوم پوچھتی ہے آپ کو قوم نے تین مرتبہ وزیر اعظم بنایا اور چھ مرتبہ وزارت اعلیٰ ملی ٗ تین مرتبہ وزارت عظمیٰ ملنے کے باوجود تقدیر نہیں بدل سکے تو اب کس انقلاب کی باتیں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ مجھے دھرنے کی راتیں یاد آرہی ہیں پولیس کی لاٹھیں برسائی گئیں ٗ شیلنگ کی گئی اور تم بی ایم ڈبلیو کے ذریعے لاہور جاتے ہو۔

انہوں نے کہاکہ کبھی پیپلز پارٹی کہتی ہے دھاندلی ہوئی ہے ٗ کبھی مسلم لیگ (ن)کہتی ہے دھاندلی ہوئی اور کبھی تحریک انصاف کہتی ہے دھاندلی ہوئی ہے اگر ملک میں شفاف انتخابات ہونگے تو مینڈیٹ کا احترام ہم پر لازم ہوگا ۔اپنی تقریر کے دور ان شاہ محمود قریشی نے بار بار کہا کہ مجھے کیوں نکالا گیا ؟ انہوں نے کہاکہ جب جونیجو کو نکالا گیا تو آپ نے جنرل ضیاء کا ساتھ دیا یا وزیراعظم کا ساتھ دیا ۔انہوں نے کہاکہ جب بے نظیر بھٹو کو نکالا گیا تو آپ کس کے ساتھ تھے ؟ انہوں نے کہاکہ بات مینڈیٹ کے احترام کی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں آپ کو صفائی کا موقع دیا گیا آپ منی ٹریل نہیں دے سکے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…