ممتاز قادری کے بارے میں کیپٹن (ر) صفدر کا متنازعہ بیان، نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

8  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ممتاز قادری کے بارے میں کیپٹن (ر) صفدر کا متنازعہ بیان، نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا، تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) محمد صفدر نے قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوگوں نے عدالت کا فیصلہ ماننا ہوتا تو 40 لاکھ

لوگ ممتاز قادری کے جنازے کے لیے ہرگز نہ نکلتے‘ انہوں نے کہا کہ حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ تحریک انصاف کے غلام سرور خان کو اگر نوازشریف انتخابات میں ٹکٹ دے دیں تو وہ وضو کرکے مسلم لیگ (ن) میں واپس آ جائیں گے‘ غلام سرور خان نے ہر جگہ جبین کو جھکایا۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کہا کہ غلام سرور خان اپنے علاقے کے پورے پہاڑ چٹ کر گئے ہیں، ان پر بجلی چوری کے مقدمات موجود ہیں، غلام سرور خان قاتلوں کے طور پر ہر عدالت میں پیش ہوتے رہے اور ان کی وجہ سے علاقے میں لوگوں کی عزتیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ یہ اپنی حیثیت اور مقام دیکھیں، کیپٹن (ر) صفدر نے غلام سرور کو مزید کہا کہ یہ اس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جسے ماضی میں ذوالفقار بھٹو نے 330 قومی مجرم قرار دے کر للکارا۔ کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب کے دوران غلام سرور خان اپنی نشست سے بار بار اٹھتے رہے مگر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ان کو بٹھا دیں اگر میں نے ان کو بٹھایا تو انہیں تکلیف ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جلد اسلامی قانون کا اعلان کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…