ملائیشیا میں پاکستانیوں سمیت 400 افراد گرفتار،جعلی پاسپورٹس اور امیگریشن دستاویزات میں رد و بدل کرنے والی مشینیں برآمد

8  اگست‬‮  2017

کوالا لمپور(آئی این پی ) ملائیشیا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انسداد دہشت گردی آپریشن میں پاکستانیوں سمیت 400 افراد گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشین حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کوالالمپور میں چھاپے مار کر 400 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان، بنگلا دیش اور بھارت سے ہے۔ پولیس اہلکار دروازے توڑ کر گھروں میں گھسے اور سیکڑوں افراد کو ہتھکڑیاں لگا کر تفتیش اور پوچھ تاچھ کے لیے تھانے لے گئے۔

پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کے قبضے سے جعلی پاسپورٹس بنانے والی اور امیگریشن دستاویزات میں رد و بدل کرنے والی مشینیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ملائیشیا میں اگلے ہفتے جنوب مشرقی ایشیا گیمز شروع ہونے والے ہیں جس سے قبل دارالحکومت میں سیکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔ملائیشین حکام نے بتایا کہ ہر اس شخص کو گرفتار کیا جارہا ہے جس پر شام و عراق کی دہشت گردی تنظیموں سے تعلق کا شک ہے یا اس کے پاس سفری دستاویزات پوری نہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…