ناز بلوچ اورعائشہ گلا لئی کے بعد علی محمد خان تحریک انصاف کو چھوڑ گئے؟

2  اگست‬‮  2017

اسلام آبادمانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عائشہ گلالئی اور ناز بلوچ کے پارٹی چھوڑ دینے کے بعدعلی محمد خان کے پارٹی چھوڑنے کی افواہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان کے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیںکہ عائشہ گلالئی کے بعد وہ بھی تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں اور بہت بڑے انکشافات کرنے والے ہیں- علی محمد خان کے

حوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ کسی بھی وقت تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں- تحریک انصاف اس وقت سخت مشکل کا شکار نظر آتی ہے جہاں ہر دوسرے روز کوئی نہ کوئی پارٹی کارکن پارٹی چھوڑ رہا ہے- اس حوالے سے جب تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان سے ان کا موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو ان سے رابطہ نہیں ہو سکا تاہم پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے مذکورہ افواہوں کی تردید کی ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان خواتین کا بڑا احترام کرتے ہیں ،مسلم لیگ ن عائشہ گلا لئی جیسی خواتین کو ایسے سنگین الزامات کے لئے 50 ،پچاس کروڑ  روپے تقسیم کر رہی ہے ،اب الیکشن کی آمد آمد ہے ،عائشہ گلا لئی کو کیا اب یاد آیا ہےکہ تحریک انصاف میں خواتین محفوظ نہیں ہیں ؟۔نجی ٹی وی ’’92 نیوز ‘‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک جینٹل مین ہیں ،سیاست میں پرسنل اور ذاتی اٹیک نہیں ہونے چاہئے ،یہ روایات نہ ہی پڑیں تو بہتر ہے ،شیخ رشید کو بھی ذاتی حملوں سے گریز کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی مجھے تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس ملی جس کا کہنا تھا کہ ہماری بڑی ویلیو بڑھ گئی ہے ،نون لیگ

پی ٹی آئی خواتین کو 50 ، پچاس کروڑ روپے عائشہ گلا لئی کی طرح کے ڈرامے کرنے کے لئے آفر کر رہی ہے ،ان کو بھی 50 کروڑ روپے دیئے ہیں یا دینے والے ہیں ،میں بڑا حیران ہوں کہ مسلم لیگ اور شریف خاندان کے پاس کوئی اپنی مشینیں لگی ہوئی ہیں تو پھر ٹھیک ہو گا  ؟ہمارے ہاں تو سیاست میں کوئی اصول ہی نہیں ہے ،عائشہ گلا لئی کی طرح پارٹی چھوڑنا اور پھر قیادت پر اس طرح کے سنگین الزام عائد کرنا کوئی اچھی روایت نہیں ہے ،ہمیں اس طرح کی مثال قائم نہیں کرنا چاہئے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…