بھارتی مسلح گارڈز کو کس سبزی کی حفاظت پر لگا دیا گیا ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

26  جولائی  2017

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ٹماٹروں کی قیمت اتنی زیادہ بڑھ گئی ہے کہ ٹماٹروں کو ایک ریاست میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے مسلح گارڈز تعینات کیے جا رہے ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق مدھیا پردیش ریاست کے شہر اندور میں ایک تھوک فروش نے بتایاکہ ٹماٹروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مدنظر تحفظ کے لیے مسلح گارڈز رکھنے پڑ رہے ہیں۔

تھوک فروش نے کہا کہ اندور میں سبزی منڈی میں چھ مسلح گارڈز تعینات کیے ہیں تاکہ ٹماٹروں کی حفاظت کر سکیں خاص طور پر اس وقت جب ٹماٹر ٹرک سے اتارے جا رہے ہوں۔مدھیا پردیش میں کئی ایسے واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں جہاں چور کئی ٹن ٹماٹر لوٹ کر فرار ہو گئے۔مدھیا پردیش میں ٹماٹر کی بمپر فصل ہوئی ہے اور یہاں تک کہ ایک ماہ قبل تک کسان اپنے ٹماٹر سڑکوں پر پھینک رہے تھے۔تاہم اب ٹماٹروں کا موسم نہیں رہا اور شدید بارش کے باعث کئی علاقوں میں فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ ٹماٹروں کی قیمت 100 انڈین روپے ہو گئی ہے جس کے باعث ٹماٹر عام آدمی کے لیے لینا مشکل ہو گیا ہے۔ایک تجزیہ کار نے کہا کہ انڈیا میں پیازوں پر تو حکومتیں گری ہیں اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھنے کے باعث سیاسی رہنماؤں کی نیندیں تو ضرور حرام ہو گئی ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…