شیر مردان یونس خان اپنے بیٹے کو کرکٹر نہیں بلکہ کون سا کھلاڑی بناناچاہتے ہیں ؟ حیران کن انکشاف

26  جولائی  2017

کراچی (این این آئی)سابق کپتان یونس خان نے کہاہے کہ بیٹے کو اسکواش کا کھلاڑی بنانا چاہتا ہوں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونس خان نے کہاکہ میری بیٹی کرکٹ کی شوقین ہے اور ہوسکتا ہے کہ بیٹی جلد کرکٹ کھیلنا شروع کردے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بیٹے کو کرکٹ کے بجائے اسکواش کا کھلاڑی بنانا چاہتا ہوں۔

مزید کرکٹ سے

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ آئندہ سال کے اوائل میں انگلینڈ لائنز کی میزبانی کریگا
جمیکا (این این آئی)ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ آئندہ سال کے اوائل میں انگلینڈ لائنز کی میزبانی کریگا ٗ دورے میں تین چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائینگے۔ انگلینڈ لائنز 2011 کے بعد پہلی بار کیربیئن جزائر جائے گی۔ میچز جمیکا اور اینٹیگا میں کھیلے جائیں گے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق انگلینڈ لائنز دورے کا آغاز تین روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی جو 5 سے 7 فروری تک سبائنا پارک، جمیکا میں کھیلا جائیگا ٗ ویسٹ انڈیز اے سے پہلا چار روزہ میچ 11 سے 14 فروری، دوسرا 18 سے 21 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 سے یکم مارچ تک کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 4 مارچ سے وارم اپ میچ سے ہوگا۔ پہلا ون ڈے 6 مارچ، دوسرا 9 مارچ اور تیسرا 11 مار چ کو کھیلا جائے گا۔

 

اسلام آباد نیٹ بال کپ ستمبر میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اسلام آباد نیٹ بال کپ ستمبر میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے مطابق ایونٹ میں اسلام آباد کے تمام سکولوں اور کالجوں کی ٹیمیں شرکت کرے گی۔اسلام آباد نیٹ بال کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نیشنل  نیٹ بال چمپئن شپ کے لئے اسلام آباد ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نیشنل چمپئن شپ آئندہ سال جنوری میں کھیلی جائے گی۔
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ (کل) سے شروع ہوگا
 کنگٹن (این این آئی)انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ (کل) جمعرات سے 31 جولائی تک کنگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 211 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ نوٹنگھم ٹیسٹ میں پروٹیز نے عمدہ کم بیک کیا اور 340 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 اگست تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…