پاناما کیس کا نتیجہ کیا آئے گا؟ جسٹس (ر) وجیہہ الدین وہ بات سامنے لے آئے جس کا کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

23  جولائی  2017

لاہور (این این آئی )عام لوگ اتحاد کے سربراہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو اپنی صفائی پیش کرنے کیلئے مناسب وقت دیا گیا ،سپریم کورٹ سمیت تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کا م کررہے ہیں ،اگر پانامہ کیس میں معاملہ نیب کو بھجوایا گیا تو اس میں کسی کیخلاف درخواست ملنے کی صورت میں اس کی جانچ کیلئے اپنائے جانے والے روایتی طریق کار کی بجائے چیئرمین نیب کو براہ راست ریفرنس بھیجنے کا کہاجا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس کے ساتھ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو ایک ریفرنس بھیجے کہ احتساب کے نظام کو مزید بہتر

کیا جائے اور احتساب کے تمام تر اداروں کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ آئندہ ایسا مسئلہ درپیش نہ آئے کیونکہ تمام تر تحقیقات کرنا یا کرانا سپریم کورٹ کا کام نہیں بلکہ یہ کام احتسا ب کے اداروں کا ہے ۔ بد قسمتی سے ان اداروں میں سیاسی اثر و رسوخ کا عمل دخل ہے جس کے باعث یہ اپنا کام احسن طریقے سے سر انجام نہیں دیتے ۔انہوں نے کہا کہ اب یہ کام بند ہونا چاہیے اورپاکستان کے تما م اداروں کو آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوگا کہ کسی شخصیت کو فوری جیل بھجوا دیاجائے بلکہ پہلے ٹرائل ہوگا پھر دوسرے کام ہوں گے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…