پاکستانی نژاد فواد احمد آسٹریلین اسکواڈ میں شامل

31  مارچ‬‮  2015

میلبورن(نیوز ڈیسک) مئی میں دورہ ویسٹ انڈیز اور پھر انگلینڈ میں شیڈول ایشز سیریز کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان منگل کو متوقع ہے، پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان لیگ اسپنر فواد احمد نے ٹیسٹ ٹیم کے دروازے پر دستک دے دی۔ورلڈ کپ کے ہیرو گلین میکسویل کے منتخب ہونے کا کوئی امکان نہیں، جیمز پیٹنسن کی عدم دستیابی پر پیٹر سڈل کو موقع ملے گا ، وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن کے معاون کی جگہ نیوساو¿تھ ویلز کے پیٹر نویل کو ملے گی۔تفصیلات کے مطابق مئی میں دورئہ ویسٹ انڈیز اور جولائی میں شیڈول ایشز سیریز کیلیے آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان منگل کو ہو سکتا ہے، پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان لیگ اسپنر فواد احمد کی شمولیت کا امکان روشن ہوگیا، انھیں2013 کی ایشز کے موقع پر آسٹریلوی شہریت ملی لیکن نوجوان ایشٹون ایگر کو ان پر فوقیت دی گئی۔فواد نے حالیہ شیفلڈ شیلڈ سیزن میں 24.85 کی اوسط سے 48 وکٹیں لے کر آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے دورازے پر دستک دے دی، وہ چیمپئن سائیڈ وکٹوریہ میں شامل رہے، سلیکٹرز مئی میں 2 ٹیسٹ کیلیے دورئہ ویسٹ انڈیزکی16 رکنی ٹیم منتخب کریں گے، اس کے فوری بعد انگلینڈ میں ایشز سیریز کیلیے ریان ہیرس کی شمولیت سے اسکواڈ میں ارکان کی تعداد 17 ہوجائے گی، ماضی میں پاکستانی نڑاد عثمان خواجہ بھی آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ورلڈ کپ کے سپراسٹار گلین میکسویل کی جگہ نہیں بن پائے گی تاہم وہ مستقبل کی ٹیسٹ الیون کیلیے نظر میں رہیں گے،۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…