سعودی عرب اور یو اے ای نے قطر کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے،عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

20  جولائی  2017

نیو یارک(آئی این پی )سعودی عرب سمیت 4 ممالک نے قطر کے لئے شرائط میں نرمی کردی، اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی کا کہنا ہے کہ دوحہ دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کے ساتھ صرف 6 اصولوں پر عمل کرے تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ قطر 5 جولائی کو خلیج تعاون کونسل کے وزرا خارجہ کے قاہرہ میں ہوئے اجلاس کے دوران طے کئے گئے اصولوں پر عمل کرے تو تمام مسائل خود ہی حل ہوجائیں گے۔

پہلے اصول کے مطابق قطرکو دہشتگردی اور عسکریت پسندی کو ہر صورت میں ختم کرنا اور ان کی مالی مدد بند کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔ دوسری شرط کے تحت دوحہ کو تشدد اور نفرت بھڑکانے کی تمام کارروائیاں معطل کرنا ہوں گی۔تیسری شرط کے مطابق قطر کو 2013 کے ریاض معاہدے اور اس سے منسلک تمام شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ اور خلیج تعاون کونسل کے 2014 کے فریم ورک کے مطابق اس پر عمل کرنا ہوگا۔چوتھے اصول کے مطابق قطر کو مئی 2017 میں ریاض میں عرب-امریکا سربراہی کانفرنس کے تمام اعلانات پر عمل اور اس کے نتائج کو تسلیم کرنا ہوگا۔پانچویں شرط کے مطابق قطر کو ریاستوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے اجتناب کرنا ہوگا۔ اور ان کی حزب اختلاف یا اداروں کی غیر قانونی حمایت اور امداد بند کرنا ہوگی۔چھٹی شرط یہ ہے کہ قطر سمیت تمام خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کو دہشتگردی اور عسکریت پسندی کی ہر شکل و صورت کو ختم کرنا ہوگا۔ خطے اور عالمی امن و استحکام کے خطرات سے نمٹنا ہوگا۔معلمی نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر قطر تشدد کو بھڑکانا بند کردے تو الجزیرہ ٹی وی چینل اور اس سے منسلک جرائد و اخبارات کو بند کرنا لازمی نہیں ہوگا۔ عبداللہ معلمی کا کہنا تھا کہ اگر یہ تمام شرائط الجزیرہ کو بند کرنے سے حل ہوسکتی ہیں تو ٹی وی چینل اور منسلک اشاعتوں کو بند کردیا جائے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…