نوازشریف کی نااہلی کے بعد ایازصادق کووزیراعظم دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

20  جولائی  2017

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد ایازصادق کو وزیراعظم دیکھ رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاناما کیس اپنے مطقی انجام کو پہنچ رہا ہے، اس حوالے سے اگلا ہفتہ انتہائی اہم ہے۔ اللہ کو منظور ہوا تو سپریم کورٹ نے حکمرانوں کے تابوت مکمل ثبوتوں کے ساتھ نکلیں گے۔

شریف خاندان کے وکیل سلمان اکرم راجا اب اپنی فیس کے پیسے پورے کررہے ہیں جب کہ اسحاق ڈار کو اس کے وکیل نے مروا دیا۔نوازشریف کی نااہلی کی صورت میں ممکنہ وزیراعظم کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد وزارت عظمیٰ کے لیے خواجہ آصف اور سردارایاز صادق کے درمیان ٹائی ہے لیکن وہ ایاز صادق کو وزیر اعظم دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ کھیل صرف 2 ہفتے کا رہ گیا ہے، جو لوگ نواز شریف کو ڈٹ جانے کا مشورہ دے رہے ہیں اصل میں وہ ان کی سیاسی قبر کھود رہے ہیں،جتنے بھی لوگ جے آئی ٹی کو گالی دے رہے ہیں وہ درحقیقت سپریم کورٹ کو گالیاں دے رہے ہیں، جو لوگ نواز شریف کو ڈٹ جانے کا مشورہ دے رہے ہیں اصل میں وہ ان کی سیاسی قبر کھود رہے ہیں، نواز شریف نے جو کردیا ہے ملک اور قوم کی اس سے زیادہ بے عزتی نہیں ہو سکتی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے وکیل خواجہ نے منگل کے روز ہونے والی سماعت کے دوران تسلیم کیا کہ نواز شریف نے اقامہ لیا اور 2014 تک ایف زیڈ ای کے چیئرمین رہے، اس اعتراف کے بعد گیم از اوور۔ عدالت نے کہا کہ اگر کوئی منی ٹریل ہے تو لے آئو ۔کھیل صرف 2 ہفتے کا رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جو کردیا ہے ملک اور قوم کی اس سے زیادہ بے عزتی نہیں ہو سکتی تھی۔ جب ہم کہہ رہے تھے کہ ٹی او آر بنا تو انہوں نے ٹی او آر نہیں بنائے،

ہم نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آجائیں تو انہوں نے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا، جتنے بھی لوگ جے آئی ٹی کو گالی دے رہے ہیں وہ درحقیقت سپریم کورٹ کو گالیاں دے رہے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کوئی عقل دینے والا ہے تو سن لیں کہ آپ کے پاس استعفا دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے جو لوگ نواز شریف کو ڈٹ جانے کا مشورہ دے رہے ہیں اصل میں وہ ان کی سیاسی قبر کھود رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…