بھارتی کرکٹر محمد شامی پر گھر کے باہر حملہ،3مشتبہ افراد گرفتار

18  جولائی  2017

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی پر گھر کے بعد حملہ ، پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے شہر کٹجو نگر میں کرکٹر محمد شامی گھر واپسی پر اپنی گاڑی پارک کر رہے تھے کہ اس موقع پر موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوانوں نے ان پر حملہ کردیا۔حملے کے بعد کرکٹر شامی کا ملازم انہیں بچانے کے لئے گھر سے باہر آیا تو نوجوانوں نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کے بعد کرکٹر نے فوری طور پر پولیس کو حملے سے متعلق آگاہ کیا جب کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تینوں حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق کرکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کی شناخت جیانتا سرکار، سواروپ سرکار اور شیوا پرامانیک کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ تینوں ملزمان کرکٹر پر حملہ کرنے کے بعد قریبی سیلون میں چلے گئے تھے جنہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…