جے آئی ٹی رپورٹ کی دسویں جلد میں دراصل کیا ہے؟ معروف صحافی حامد میر کے حیرت انگیز انکشافات

17  جولائی  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے آئی ٹی رپورٹ کی دسویں جلد میں دراصل کیا ہے؟ معروف صحافی حامد میر کے حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کی دسویں جلد کو اس لیے خفیہ رکھا گیا ہے کہ اس میں غیر ملکی حکومتوں کے سات خط و کتابت ہے۔ حامد میر نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم چاہتی ہے کہ ان کی خط و کتابت کو سپریم کورٹ دیکھ لے لیکن اس کو عام نہ کیا جائے،

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جن غیر ملکی حکومتوں سے ساتھ خط وکتابت کی انہوں نے درخواست کی تھی کہ اس کو پبلک نہ کیا جائے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ جس طرح مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ ہے کہ دسویں جلد کو سامنے لایا جائے، اس کے علاوہ مسلم لیگ کے رہنما کہہ رہے ہیں کہ ان میں کچھ ایسی دستاویزات ہیں جو تصدیق شدہ نہیں ہیں۔ سینئر صحافی حامد میر نے مزید کہا کہ دسویں جلد کو سپریم کورٹ کے تین ججز اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کے علاوہ کسی نے نہیں دیکھا اس لیے مجھے لگتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) والے صرف سنی سنائی بات کر رہے ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کے رہنما رپورٹ کی دسویں جلد کو سامنے لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں تو عدالت کو چاہیے کہ اس کو منظر عام پر لے آئے تاکہ ثابت ہو جائے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، حامد میر نے مزید کہا کہ اگر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ کی دسویں جلد سامنے آ گئی تو مسلم لیگ (ن) کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…