بجلی کے اسمارٹ میٹرز کا منصوبہ پی سی ون منظوری کا منتظر

30  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے صارفین کے لیے اسمارٹ میٹرز منصوبے کا پی سی ون منظوری کا منتظر ہے۔ذرائع کے مطابق پلاننگ کمیشن سے منظوری کے تین ماہ کے اندر اندر آئیسکو کے 23لاکھ سے زائد صارفین کے لیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب شروع ہو جائے گی۔ پہلے مرحلے پر اسلام آباد اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں یہ میٹرز لگائے جائیں گے اور اس منصوبے پر اٹھارہ ارب روپے کی لاگت آئے گی جو ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا۔ اس سے میٹر ریڈنگ کی شکایات کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔اس ضمن میں یہ اسمارٹ میٹرز گھروں، ٹرانسفارمرز اور گرڈ اسٹیشنز پر لگائے جائیں گے جس کے باعث صارفین کو بجلی کے استعمال سے متعلق بروقت آگہی بھی حاصل ہو گی۔ یہ منصوبہ اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس سے صارفین کو اضافی بلوں اور اوور ریڈنگ جیسی شکایات کا بھی خاتمہ ہوگا۔اس حوالے سے ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف اعوان نے بتایا کہ یہ منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے اور جیسے ہی پلاننگ کمیشن سے اس کا پی سی ون منظور ہو گا اسی وقت اس پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ آئندہ تین سالوں میں مکمل ہو گا اور اس کی تمام فنڈنگ ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ان میٹروں کی تنصیب سے کمپنی کا بہت اہم مسئلہ حل ہو جائے گا کیونکہ اس سے میٹر ریڈرز کا کردار ختم ہو جائے گا اور صارفین اپنے بلوں اور ریڈنگ سے متعلق جب چاہیں گے معلومات حاصل کر سکیں گے جبکہ اس سے بجلی کی چوری سے متعلق بھی معلومات حاصل ہو سکیں گی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…