’’فلم انڈسٹری چھوڑ رہا ہوں یا ؟‘‘لگاتار ناکامیوں کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کیا اعلان کردیا؟

6  جولائی  2017

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان نے کہا ہے کہ فلموں میں ناکامی یا عمر کے بڑھنے کی وجہ سے اداکاری کبھی نہیں چھوڑوں گا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان جنہیں انڈسٹری میں رومانوی اداکاری کے کنگ اپنی پہ در پہ ناکام فلموں سے پریشان ضرور ہیں مگر انہوں نے شوبز انڈسٹری کو نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ رخ خان نے اپنی اداکاری سے مداحوں کو نہ صرف متاثر کیا بلکہ عرصہ دراز بالی ووڈ انڈسٹری پر راج بھی کیا، ایک وقت تھا کہ کنگ خان کی کوئی فلم ناکام نہیں ہوتی تھی مگر اب گزشتہ سالوں سے اُن کی فلمیں باکس آفس پر ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔کنگ خان کی فلم دل والے اور باجی راؤ مستانی ایک ساتھ ریلیز ہوئیں مگر شاہ رخ کے مقابلے میں رنویر سنگھ مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے تھے

جبکہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’رئیس‘ بھی باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔اس تمام تر صورتحال کے باوجود شاہ رخ خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شوبز انڈسٹری نہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری عمر بڑھ رہی ہے اور فلمیں کامیاب نہیں ہورہی مگر میرا اداکاری چھوڑنے کا کوئی منصوبہ نہیں کیونکہ میں مداحوں کو اپنے خاندان کی طرح سمجھتا ہوں‘‘۔شاہ رخ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مجھے یقین ہے کہ پوری زندگی اداکاری کرسکتا ہوں چاہیے برا کردار کی کیوں نہ ادا کروں، اپنی زندگی کی آخری سانس تک شوبز انڈسٹری سے وابستہ رہنا چاہتا ہوں اس لیے کبھی اداکاری چھوڑنے کا تصور ہی نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…