پاکستان کوگیس فروخت کر نے کیلیے تیارہیں،بھارت کی پیشکش

29  مارچ‬‮  2015

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی اخبار”دی ہندو“کے مطابق بھارت نے اس خواہش کااظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان کو گیس فروخت کرنے کے لیے تیار ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان 5 ملین میٹرک کیوبک میٹر یومیہ گیس فراہمی کامعاہد طے پانے کے قریب تھا،بھارت کے وزیرمملکت برائے پٹرولیم اور قدرتی گیس دھرمیندرپردھان نے بتایاکہ بھارت ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان کوسستے نرخ پرایل این جی فراہم کرنے کو تیار ہے،بھارت کا پبلک سیکٹریونٹس اتنا مضبوط ہے کہ ہمسایہ ممالک جس شرح سے گیس حاصل کر رہے ہیں۔بھارت ان کے مقابلے میں پاکستان کی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلیے سستے نرخ پرایل این جی فروخت کرنے لیے کافی مضبوط ہے۔تاہم انھوں نے کہاکہ یہ ایک سفارتی،جغرافیائی و سیاسی مسئلہ تھا،گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے پاکستان کوگیس فراہمی کی تجویزپرعمل درآمد رک گیا تھا۔گزشتہ سال گیل انڈیا،اور انٹراسٹیٹ گیس سسٹم پاکستان تقریباً 50 لاکھ میٹرک اسٹینڈرڈکیوبک میٹر یومیہ فراہم کرنے کے ایک معاہدے پرپہنچ چکے تھے۔اس معاہدے کے تحت بھارت نے5 برس تک پاکستان کوگیس فراہم کرنا تھی،گزشتہ سال اگست میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے پاکستان کے ساتھ سفارتی مذاکرات منسوخ کردیے جس کی وجہ سے یہ مذاکرات تعطل کاشکار ہوگئے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…