ایم پی اے کی گاڑی کی ٹکر سے شہید ہونیوالے پولیس اہلکار کے اہلخانہ نے انصاف کیلئے اپیل کر دی

24  جون‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں دوران ڈیوٹی ایم پی اے کی گاڑی سے کچلے جانے کے باعث شہید ہونیوالے پولیس اہلکار کے اہلخانہ نے نامعلوم افراد کے بجائے مقدمے کا اندراج رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی کے خلاف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار عطااللہ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہم نہ ملزم کو

معاف کرینگے اور نہ ہی دیت لیں گے۔شہید عطا اللہ کی بیٹی کا کہنا تھا کہ میرے والد کو قتل کیا گیا ہے اور قاتل کو معاف نہیں کرینگے جبکہ بیٹے معظم نے الزام لگایا ہے کہ ایم پی اے مجید اچکزئی نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا ۔ واضح رہے کہ شہید عطا اللہ نے پسماندگان میںایک بیوہ سمیت 3بیٹے اور 2بیٹیاں چھوڑی ہیں جبکہ اس کے ضعیف والدین بھی بقید حیات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…