ایم پی اے کی گاڑی نے ٹریفک پولیس اہلکار کو سفاکی سے کچل ڈالا

23  جون‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کےرکن صوبائی اسمبلی مجیداچکزئی کی تیز رفتار گاڑی نے کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکار کو سفاکی سے کچل ڈالا،ڈرائیور یا ایم پی اے کے بجائےمقدمہ نامعلوم افرادکےخلاف درج کر لیا گیا، معاملہ دبانے کی سرتوڑ کوشش جاری ۔

جیونیوز کے مطابق بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی کی تیز رفتار گاڑی نے کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکار کو سفاکی سے کچل ڈالا ہے۔ ڈرائیور یا ایم پی اے کے بجائے مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے معاملے کو دبانے کی سرتوڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ۔کوئٹہ کے جی پی او چوک پر ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹر حاجی عطااللہ کوسب کےسامنےکچلاگیاتھا۔اہلکار کو کچلنےوالی گاڑی پشتونخوامیپ کے ایم پی اے ڈاکٹر عبدالمجید خان اچکزئی کی تھی۔پولیس نے پہلے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا مگر مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیاگیا۔مقدمہ درج کرنےمیں پولیس کی سادہ لوحی نے کئی سوالوں کوجنم دے دیاہے۔ گاڑی چلاکون رہاتھا؟ اتنی سی بات جاننے کی زحمت کیوں نہیں اٹھائی جارہی؟قتل کونامعلوم افراد کےسرمنڈھنے میں کون کون شریک ہے؟قانون کاشکنجہ قاتل پرکسنےکے بجائےڈھیلاکرنےکی اصل وجہ کیاہے؟ ۔اوریہ بھی کہ کیانامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ اس لیے درج کیاگیاہےکہ جوشخص گاڑی چلارہا تھا اس کے بارے میں اچھی طرح معلوم ہونےکے بعدان حیلےبہانوں کاسہارا لیا جارہاہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…