ملک میں کسی بھی وقت عام انتخابات یا کسی تحریک کااعلان ہوسکتا ہے،فواد چوہدری

18  جون‬‮  2017

لاہور(آن لائن)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی وقت عام انتخابات یا کسی تحریک کااعلان ہوسکتا ہے، تحریک انصاف نے کارکنوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 22جون کے بعد کسی بھی وقت فیصلہ آسکتا ہے ۔سپریم کورٹ میں اپارٹمنٹس کے بارے میں جواب نہیں دیا گیا اور جو

شہادتیں موجود ہیں یہ لوگ انھیں چھپانا چاہتے ہیں ۔حدیبیہ پیپر ملز بہت بڑا اسکینڈل ہے جبکہ شریف خاندان جتنا اس دلدل سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے اتنا پھنس رہے ہیں۔تاریخ رقم نہیں کرنی انہوں نے رقم واپس کرنی ہے اور پرندے کی طرح یہ لوگ جال میں پھڑ پھڑا رہے ہیں۔حدیبیہ کی رقم موٹروے کے کمیشن سے آئی تھی اور ہم کہہ رہے تھے کہ بڑے منصوبوں میں کمیشن ہے۔ پنجاب میں شہبازشریف نے 80 ہزار کروڑ روپے کا کام کیا ہے جبکہ گھراورسستی روٹی سمیت دیگر منصوبوں میں کرپشن ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ ریکارڈ مل جائے تو چوریوں کا پتہ چل جائے گا۔انعام الرحمان کو تحفظ فراہم کیا جائے،وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں۔کرپشن ایک ناسور ہے مگر منی لانڈرنگ اس سے بڑا جرم ہے، ایک تو کرپشن کی گئی دوسرا وہ رقم ملک سے باہر لے گئے۔جے آئی ٹی نے عید سے قبل اپنی 15 روزہ رپورٹ پیش کرے گی اور جس طرح تفتیش آگے بڑھی ہے امید نتیجہ جلد آجائے گا۔سپریم کورٹ کسی وقت بھی فیصلہ دے سکتی ہے تاہم عمران خان نے تمام لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے کمر کس لیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے رانا ثنااللہ سمیت دیگر رہنماوں کے متعلق ایک کیس سپریم کورٹ میں دائر کیا ہیاور کیس میں ان سیاستدانوں کے بیانات کی سی ڈیز پیش کی گئی ہیں۔ملک میں کسی وقت بھی الیکشن یا ہنگامی صورت کا اعلان

ہوسکتا ہے، تحریک انصاف کے لوگ کمر کس لیں۔وفاقی حکومت نے معاملہ کی تحقیقات کرنی ہیاور جب وفاقی حکومت کا سربراہ ملوث ہے تو پاناما پیپرز کی تحقیقات کون کرے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…