سعودی حکومت کے نئے حکم پر ہلچل مچ گئی،ٹیکسوں میں 100فیصد تک اضافہ،تفصیلات جاری

11  جون‬‮  2017

ریاض(آئی این پی) سعودی حکومت نے انسانی صحت اور ماحولیات کے لیے نقصان دہ سمجھی جانے والی اشیا اور پرتعیش سامان پر نیا ٹیکس عائد کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے تمباکو اور اس سے تیار کردہ مصنوعات اور توانائی بڑھانے والے مشروبات پر ٹیکسوں کی شرح میں 100 فی صد اور دیگر کولڈ ڈرنکس پر 50 فی صد اضافی ٹیکس عائد کیا ہے۔اخبار الاقتصادیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب

پہلا ملک نہیں جس نے پرتعیش اشیا اور مضرصحت چیزوں پر بھاری ٹیکس عائد کیا ہے۔ خلیج کے بیشتر ممالک پہلے اس طرح کی چیزوں پر ٹیکس لگا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے مضر صحت سمجھی جانے والی منتخب اشیا پر ٹیکس عاید کیا ہے۔ خاص طور وہ اشیا جنہیں عالمی ادارہ صحت بھی انسانی صحت اور ماحولیات کے لیے خطرناک قرار دے کران کا استعمال محدود کرنے کی سفارش کرچکا ہے۔ سعودی عرب عالمی معاہدوں کی رو سے مضر صحت اشیا کے استعمال کی روک تھام کی شرایط کا پابند ہے۔ اس کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے ٹیکس ریفارمز پروگرام کے تحت بھی پرتعیش اشیا اور صحت کو نقصان پہنچانے والی چیزوں پر ٹیکس عاید کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے ٹیکس سسٹم کے تحت گیس مشروبات کی ڈیڑھ ریال کی پیکنگ کے نئے نرخ 2.25 ریال مقرر کییگئے ہیں۔توانائی بڑھانے کے لیے استعمال کیے جانے والے مشروبات کی قیمتوں میں 100 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔ ایسے مشروبات کی تین ریال پیکنگ کی نئی قیمت چھ ریال اور دو ریال کی چار ریال ہوگی۔ تمباکو اور اس سے تیار کی جانے والی مصنوعات کی 10 ریال پیکنگ کی نئی قیمت 20 ریال اور 12ریال کی 24 ریال ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…