رمضان المبار ک میں سیب کے استعمال کے ناقابل یقین فوائد

29  مئی‬‮  2017

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)سیب کااستعمال عام طورپرہرگھرمیں استعمال کیاجاتاہے لیکن رمضان المبارک میں اس کااستعمال بہت ہی مفید ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق اگرسیب کاسحروافطارکے وقت استعمال کیاجائےکیونکہ دن پھرروزہ ہونے کی وجہ سے انسان کامعدہ بھراہوانہیں رہتاہے بلکہ رفتہ رفتہ سحری کے وقت کھائی جانے والی اشیاہضم ہوناشروع ہوجاتی ہیں توساتھ ہی سیب بھی ہضم ہوتاہے

توانسان کئی  ا مرا ض جن میں کینسر،آنتوں کا بخار،کھانسی ،نزلہ وزکام ،معدے کی تیزابیت ،گیس ،بلڈپریشر،ڈپریشن ،بھوک کانہ لگنا،خون کی کمی وغیرہ سے چھٹکاراپاسکتاہے ،ماہرین کے مطابق اگرسیب کامواترتیس روزتک استعمال کیاجائے تو سیب سے انسانی جگر درست کام کرناشروع کردیتاہے،انسان کی رنگت نکھرتی ہے،رخساروں میں سرخی پیدا ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق گردے اور دانتوں کے لیے بھی سیب فائدہ بخش ہے۔ دماغ اور خون کی کمزوری ختم ہوجاتی ہے جس سے انسانی جسم مضبوط ہوتاہے اورخون صاف ہونے سے متعد دبیماریاں ختم ہوجاتی ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق مسلسل 30روزتک سیب کامتواتراستعمال کرنے والے افراد کی صحت پرحیرت انگیزاثرات مرتب ہوئے ۔ماہرین کے مطابق سیب میں موجود دوسرے پھلوں کی نسبت فاسفورس اور فولاد زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جس سے جسم میں مدافعت کانظام مضبوط ہوتاہے ۔نیا خون پیدا کرتا ہے،فاسفورس دماغ کی اصلی غذا ہے سیب جگر کے فعل کو درست کر کے سستی رفع کرتا ہے۔معدے اور آنتوں کو صاف کرتا ہے ہاضمے کو تقویت پہنچاتا ہے۔سینے کو صاف اور جوش مفرح ہے گرمی اور پیاس کو رفع کرتا ہے۔موٹاپا اور شوگر کے مریض زیادہ استعمال کریں ،قبض کشا ہے۔ سیب مفرح دل و دماغ ہے۔،دل کو طاقت دیتا ہے۔ دل کی گھبراہٹ کی صورت میں تازہ سیب یا

اس کا مربہ کھانا انتہائی مفید ہوتا ہے اس کا مربہ بھوک بڑھاتا ہے۔ہانپنے اورخفقان میں مفید ہے۔ سانس کی تنگی اور خشک کھانسی کو بے حد مفید ہے۔،سیب قے کو روکتا ہے۔معدہ کی کمزوری اور ضعف جگر کی صورت میں ترش سیب استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…