چیمپئنزٹرافی،پاکستانی نوجوان کھلاڑی اپنے پہلے ہی میچ میں چھاگیا،بنگلہ دیشی کھلاڑی ششدر،جیتا ہوا میچ ہاتھ سے نکل گیا

27  مئی‬‮  2017

برمنگھم(نیوزڈیسک)چیمپئنزٹرافی،پاکستانی نوجوان کھلاڑی اپنے پہلے ہی میچ میں چھاگیا،بنگلہ دیشی کھلاڑی ششدر،جیتا ہوا میچ ہاتھ سے نکل گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھ سے جیتا ہوا میچ نکل گیا، اپنا پہلا میچ کھیلنے والے فہیم اشرف نے کمال کردکھایا

اور صرف 30گیندوں پر 64رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی امیدیں خاک میں ملادیں، بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 342رنز کا ٹارگٹ دیاتھا جس کو پاکستان نے تین گیندیں قبل ہی حاصل کرکے فتح حاصل کرلی۔ میچ کی خاص بات نوجوان کھلاڑی فہیم اشرف اور حسن علی کی شاندار اننگز تھی ،نویں نمبرپر کھیلتے ہوئے فہیم اشرف نے کمال کردکھایا اور صرف 30گیندوں پر 64رنز بنائے جبکہ حسن علی نے پندرہ گیندوں پر ستائس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔میچ میں پاکستان کی جانب سے جنید خان نے شاندارباؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف ، وہاب ریاض،محمد حفیظ اور عماد وسیم کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے،

بیٹنگ میں اظہر علی نے 8رنز بنائے ،احمد شہزاد نے 44،بابر اعظم1، محمد حفیظ49، شعیب ملک 72، سرفرا ز احمد5، عماد وسیم 45 شاداب خان 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،نویں اور دسویں نمبرپر آنے والے فہیم اشرف اورحسن علی نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،فہیم اشرف نے کمال کردکھایا اور صرف 30گیندوں پر 64رنز بنائے جبکہ حسن علی نے پندرہ گیندوں پر ستائس رنز کی شاندار اننگز کھیلی، دونوں کھلاڑیوں نے مجموعی طورپر صرف45گیندوں پر 91رنز بنائے اور میچ بنگلہ دیش کے ہاتھ سے چھین لیا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…