مریم نوازکے ہسپتال میں ٹیسٹ،سنگین بیماری میں مبتلا ہوگئیں

17  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامالیکس کے مقدمے کے فیصلے اورنیوزلیکس کی وجہ سے مریم نواز’’اعصابی کمزوری کاشکارہوگئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ر وزپمزمیں مریم نوازاپنے شوہرکیپٹن (ر)محمدصفدراوروزیرمملکت مریم اورنگزیب کے ہمراہ ایمرجنسی میں لائی گئیں جہاں پمزمیں ان کاطبی معائنہ کیاگیااورساتھ ہی ان کے مختلف ٹیسٹ بھی لئے گئے جوکلیئرآئے ۔اس موقع پرپمز کے وائس چانسلربھی ساتھ رہے ۔

معتبر ذرائع نے بتاہے کہ گزشتہ روز پمز ہسپتال کے شعبہ نیورولوجی میں ڈاکٹر سہیل راؤ نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم صفدر کا چیک اپ کیا اور ڈاکٹر اس نتیجہ پر پہنچا کہ ریڑھ کی ہڈی سمیت دیگر ہڈیوں کی ایم آر آئی کروانے کے ساتھ مزید اہم ٹیسٹ لکھ کر دئیے جس کے نتیجہ میں مریم صفدر نے ایم آر آئی کروائی تو ڈاکٹر نے وقتی طو رپر تو کلیئر کر دیا مگر اعصابی بیماری کی تشخیص پائی گئی جس پر ڈاکٹر نے انہیں مزید ٹیسٹ لکھ کر دیئے اور ریسٹ کا بھی مشورہ دیا، ایک قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی اعصابی تنائوکی بیماری سامنے آنے پر پمزکے شعبہ نیوروسرجری کے ڈاکٹر راؤ سہیل کو اپنے دفتر بلا کر خصوصی چیک اپ کروایا گیا، بعد ازاں ڈاکٹر سہیل کے مشورہ پر ریڑھ کی ہڈی اور ٹانگوں کی ایم آر آئی کرائی گئی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نے مریم نوازکو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ سب ٹیسٹ کلیئر ہیں ،آپ کوصرف اعصابی مسئلہ ہے جو ریسٹ سے ٹھیک ہو جائے گا تاہم وائس چانسلر جاوید اکرم کی ہدایت پر ڈاکٹر سہیل نے مزید ٹیسٹ لکھ کر دیئے جو کہ بہت جلد کئے جائیں گے ۔مریم نوازاس طبی معائنے کے بعد اپنے شوہرکے ہمراہ واپس چلی گئیں ۔۔پمزذرائع کے مطابق مریم نوازکی آمد کوہسپتال میں خفیہ رکھاگیالیکن بعد میں میڈیاکے کچھ نمائندے وہاں پرموجود تھے جس کی وجہ سے ان کی بیماری کی خبرمیڈیاپرآگئی تاہم پمزنے حتمی طورپران کے معائنے کی تصدیق یاتردید نہیں کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…