این اے 55/56سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیوں کیا ؟ شیخ رشید نے تمام الزامات رد کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

18  مئی‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، پاکستان کی سلامتی کے معاملے پر دبائو قبول نہیں کرینگے‘ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55,56 پر آئندہ انتخابات لڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا‘ 19مئی کو کوئٹہ میں تاریخی جلسہ کیا جائے گا ‘ انتخابی اصلاحات میں تاخیر درست نہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا

سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک قومی منصوبہ ہے اس حوالے سے مکمل تعاون کریں گے۔ پاکستان کی چین کے ساتھ دوستی دیرنیہ اور ہمالیہ سے بلند ہے ہمیں چین کے ساتھ دوستی پر اعتماد ہے لیکن پاکستان کی قومی سلامتی کے معاملے پر دبائو قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ این اے پچپن چھپن سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لوں گا اس حوالے سے شفقت محمود نے جو بات کی ہے درست ہے یہ فیصلہ بڑی سوچ بچار کے بعد کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ چاروں صوبوں میں ٹکٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی انیس مئی کو کوئٹہ میں تاریخی جلسہ کیا جائے گا جبکہ انتخابی اصلاحات میں تاخیر درست نہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…