شاہ رخ خان کی برسوں پرانی ڈگری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، کنگ خان شدید پریشان

18  مئی‬‮  2017

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی دہلی یونیورسٹی نے حال ہی میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا ہنس راج کالج کا ایڈ مشن فارم جاری کیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ،وائرل ہونے کی وجہ اس میں کنگ خان کے انگلش کے مضمون کے مارکس ہیں جس نے سب کو گھما کر رکھ دیا۔بھارتی اخبار کے مطابق یہ فارم دہلی یونیورسٹی کے فیس بک پیج پر شیئر کیا گیا ہے جسے متعدد طلباء کی جانب سے ٹریک

کیا گیا،فارم میں شاہ رخ خان کے انگلش کے مضمون میں 51 مارکس درج ہیں،اداکارکے کم نمبرز نے ایک نئی بحث چھیڑ دی کہ کمزور انگلش ہونے کے باوجود خان عوامی مقامات پر اور تقریر کے دوران اتنی اچھی اور سلجھی ہوئی انگلش کیسے بول لیتے ہیں۔ شاہ رخ کے بارے میں کینیڈا میں ٹیکنا لوجی ،انٹر ٹینمنٹ اور ڈیزائن (ٹی ای ڈی ٹاکس2017) میں کہا گیا تھا کہ انہیں اپنی زبان پر مہارت حاصل ہے وہ عقل مندی کے ساتھ الفاظ کا چناؤ کرتے ہوئے انہیں اد اکرتے ہیں۔پنک ولاکے مطابق فارم کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے کا نام ابھی تک سامنے نہیں آسکا ہے تاہم ہنس راج کالج کے ایڈمن ملہاج حسین نے فارم کے مستند ہونے تصدیق کی ۔انہوں نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ محنتی ہیں اور جانتے ہیں کہ آپ کو زندگی میں کیا حاصل کرنا ہے ٗآپ کے مقاصد کیا ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے نمبرز کیسے آئے ٗ شاہ رخ کے علاوہ اس کی بہترین مثال اور کون پیش کرسکتا ہے؟

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…