شہباز شریف کاڈان لیکس پر پہلا ردعمل کیا تھا،سینئر صحافی حامد میر اندر کی بات سامنے لے آئے؟تہلکہ خیز انکشاف

4  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)ڈان لیکس بننے والی ڈان کی سٹوری میں شہباز شریف اورسابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر کے درمیان ہونے والی تلخی کی خبر درست نہیں، خبر پڑھتے ہی شہباز شریف سے رابطہ کیا تو وہ حیران رہ گئے ان کے الفاظ تھے کہ بھلا میں ایسے کر سکتا ہوں؟سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کی ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’کل تک‘‘میں معروف کالم نگار و تجزیہ کار جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو میں انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’کل تک‘‘میں معروف کالم نگار و تجزیہ کار جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ میں صبح سویرے سب سے پہلے ڈان اخبار کا مطالعہ کرتا ہوں ڈان لیکس بننے والی خبر جب پڑھی تو محسوس ہوا کہ اس میں کچھ خامیاں ہیں اور خبر میںسابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان ہونے والی تلخی بارے پڑھ کر حیران رہ گیا، میں نے اسی وقت شہباز شریف سے رابطہ کیا اور ان سے اس خبر کی بابت اور ڈی جی آئی ایس آئی سے تلخی بارے استفسار کیا جس پر انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مجھ سے پوچھا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ میں ایسا کر سکتا ہوں؟جس پر میں نے انہیں کہا کہ ’’نہیں آپ واقعی ایسا نہیں کر سکتے‘‘۔میری اطلاع پر شہباز شریف نے وزیراعظم ہائوس سے خبر کی تردید کرنے کو کہا ۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ میری اور میاں شہباز شریف کے درمیان صبح 9یا 9:30پر بات ہوئی جبکہ وزیراعظم ہائوس سے ڈان کی خبر کی تردید شام کو جاری کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی چیف اور شہباز شریف کی تلخی بارے ڈان کی خبر کا حصہ مشکوک ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…