دھونی کو خریدنے کیلئے پاجامہ بھی بیچنے کو تیار ہوں،شاہ رخ خان

29  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی پی ایل کا 2017ء سیزن ابھی جاری ہے تاہم صحافیوں اور ٹیم مالکان کو اگلے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں اور نیلامی کی فکر ابھی سے لاحق ہوگئی ہے۔انہی مالکان میں سے ایک کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے شاہ رخ خان سے جب

اگلی نیلامی میں سابق بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی کو خریدنے کے حوالے سے سوال پوچھاگیاتھا تو انہوں نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہاکہ ’’ یار! میں تو اس کو پاجامہ بیچ کربھی خریدلوں ،وہ آئے تو نیلامی میں‘‘۔یاد رہے کہ مہندراسنگھ دھونی اور انکی موجودہ فرنچائزرائزنگ پونے سپرجائنٹس کے مابین معاملات زیادہ اچھے نہیں نظر آرہے ، دھونی کی جگہ پہلے سٹیو سمتھ کو کپتان بنایا گیااور اب ان کی میچ وننگ پرفارمنس مسلسل کم ہونے کی باتیں ہورہی ہیں اور بعض کرکٹ ماہرین کے خیال میں یہ بھی ممکن ہے کہ ایونٹ کے اگلے ایڈیشنز کیلئے دھونی اور پونے کی راہیں جدا ہوجائیں۔واضح رہے کہ معطل آئی پی ایل فرنچائزچنائی سپرکنگز نے اپنے دونوں ٹائٹل دھونی کی قیادت میں جیتے تھے اور اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آئی پی ایل کے اگلے ایڈیشن کیلئے کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے مالک شاہ رخ خان، دھونی کی خدمات حاصل کرنے کے متمنی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…