لاہور میں دوگروپوں میں جنگ چھڑ گئی،متعددہلاک و زخمی

23  اپریل‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) لاہور میں دوگروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مصری شاہ میں اچانک دو مخالف آمنے سامنے آگئے اور دیکھتے ہی دونوں نے ایک دوسرے پر گولیوں کی بارش کردی ، اسی دوران 4افراد فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے2 افراد ریاض گجر اور احسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان کی بازی ہارگئے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ دیگر 2زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوادیے ہیں اورفریقین کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…