پاکستان کے دوست عظیم الشان سی پیک سے خوش جبکہ دشمن پریشان ہے,شہبازشریف

11  اپریل‬‮  2017

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان سمیت خطے کیلئے گیم چینجر ہے اور اس منصوبے نے معاشی و تجارتی ترقی کی نئی راہیں

کھول دی ہیں جبکہ دیگر ممالک کی جانب سے سی پیک میں شمولیت میں دلچسپی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دوست سی پیک سے خوش ہیں جبکہ دشمن اس عظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج سے پریشان ہے۔ تاریخ ساز سرمایہ کاری پیکیج سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اور رفتار کا شاہکار ہیں اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا کر اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں، کوئی مخالف بھی ہمارے منصوبوں کی شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش کی گئی، تاہم باشعور عوام نے لاتعلق رہ کر اس سازش کو ناکام بنایا اورملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف سازشیں کرنے والے بعض سیاسی عناصرآج تنہا ہو چکے ہیں اور باشعور عوام منفی سیاست سے لاتعلق ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دھرنوں یا احتجاج کے ذریعے نہیں بلکہ محنت، خدمت اور دیانت سے آگے بڑھتے ہیں اور پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت خدمت اور محنت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف پنجاب کی تعمیر و ترقی کے معمار ہیں اور صوبے میں شفافیت، میرٹ اور گڈگورننس کے فروغ کیلئے ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب میں منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کا چرچہ پوری دنیا میں ہے اور شہبازشریف کی غیرمعمولی انداز سے منصوبے مکمل کرنے کی رفتار ’’پنجاب سپیڈ‘‘ ضرب المثل بن چکی ہے۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…