امام کعبہ کے ساتھ شہباز شریف کی عربی میں گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ۔۔امام کعبہ بھی دنگ رہ گئے

11  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)‎امام کعبہ الشیخ صالح محمد بن طالب کے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں اُنکی رہائش گاہ میں خصوصی ملاقات کی ۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف پاکستان کیساتھ وفا کرنیوالے حکمران ہیں اوریہ جس انداز میں پاکستان کے عوام کی دل کے ساتھ خدمت کر رہے ہیں قابل تحسین ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف

ہمارے بھائی ہیں۔ہمیں ان کی قیادت پر فخر ہے کہ وہ پاکستانی عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کررہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شریف خاندان پر اپنی برکتیں اور رحمتیں نازل کرے۔امام کعبہ نے کہا کہ محمد نوازشریف اورمحمد شہباز شریف عوام کی خدمت کر کے نیک عمل کررہے ہیں اورمیں سمجھتا ہوں کہ آپ کا اچھا عمل کبھی ضائع نہیں ہوتا۔ امام کعبہ نے لاہور کی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ لاہور ایک تاریخی اور ثقافتی شہر ہے لیکن جب میں ائیرپورٹ سے ماڈل ٹاؤن آرہا تھا تو میں نے دیکھا کہ اس تاریخی شہر کو بڑی خوبصورتی اورمنصوبہ بندی کے ساتھ حسین بنایا گیاہے۔یہ تاریخی شہر ترقی یافتہ شہر کا روپ دھار چکا ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کو جاتا ہے۔ اسلام آباد کا شہر مکمل منصوبہ بندی کیساتھ بنایاگیا ہے لیکن پرانے شہر کو اس طرح خوبصورت بنانا یقیناًشہبازشریف کا کارنامہ ہے یہ محنت طلب کام ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔‎مترجم کی موجودگی کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب نے امام کعبہ سے عربی میں زبان میں گفتگو کرتے رہے جس پر موجود شرکاء ششدر رہ گئے،اُنہوں نے استقبالیہ اور الوداعیہ کلمات

بھی عربی بھی پیش کئے ۔ امام کعبہ بھی شہباز شریف کے عربی پر بھرپور دسترس پر تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے ۔ امام کعبہ نے نماز عصرکی امامت ماڈل ٹاؤن میں کرائی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ،علمائے کرام اور دیگر افراد نے امام کعبہ کی امامت میں نماز عصر ادا کی۔نماز عصر کی ادائیگی کے بعدپاکستان کی ترقی اور خوشحالی اورامت مسلمہ کے اتحادکیلئے خصوصی دعا کی گئی۔‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…