بولنے میں مشکلات کا شکار بچوں کے لیے جدید تھراپی

25  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں بولنے کے دوران مشکلات کا شکار بچوں کی مدد کے لیے بولو ٹیک نامی اسپیچ تھراپی پلیٹ فارم تیار کرلیا گیا۔ یہ پلیٹ فارم دو نوجوان طالبات نے تیار کیا ہے۔کراچی کی ایک نجی جامعہ میں زیر تعلیم دو طالبات شانزہ خان اور رباب کا تعلیمی مقاصد کے لیے بنایا جانے والے یہ پلیٹ فارم ان بچوں اور بڑوں

کے لیے امید کی کرن ہے جو بولنے میں مشکل کا شکار ہوتے ہیں۔لفظوں کو ان کے صحیح مخرج یا تلفظ سے ادا نہ کر پانا ایک بیماری ہے جسے ڈیسرتھریا Dysarthria کہا جاتا ہے۔ یہ بیماری اس وقت سامنے آتی ہے جب گفتگو میں مدد دینے والے خلیات تباہ ہوجائیں۔خلیات کی خرابی کا یہ عمل دماغ یا اعصاب کو نقصان پہنچنے کی صورت میں سامنے تا ہے۔ بعض اوقات یہ مرض پیدائشی ہوتا ہے اگر پیدائش کے وقت کسی پیچیدگی کے باعث بچے کے دماغ کو کوئی نقصان پہنچ جائے۔اسی طرح کسی خطرناک حادثے، فالج، شدید دل کے دورے، سر یا گردن کو لگنے والی خطرناک چوٹ کی صورت میں بھی دماغ کو نقصان پہنچتا ہے جس سے بولنے کی صلاحیت متاثر ہوجاتی ہے۔بولو ٹیک نامی یہ پلیٹ فارم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں اور بڑوں کو اسپیچ تھراپی میں مدد دیتا ہے اور وہ بہتر طور پر جان سکتے ہیں کہ کس لفظ کو کس طرح ادا کیا جانا چاہیئے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…