’’عمران خان خطرناک مرض میں مبتلا ہیں ‘‘ اہم رہنما نے بڑ ادعویٰ کردیا ۔۔ انہیں آخر کیا ہوا ہے ؟ 

25  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان حسد کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں، پوری قوم اس وقت ان کی ہدایت کیلئے دعا گو ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم وزیراعظم نوازشریف سے محبت کرتی ہے اور وزیراعظم ایسے لیڈر ہیں جن سے تمام سیاسی جماعتیں

خوفزدہ ہیں جب وہ اقتدار میں آئے تو لوگوں کی ترقی کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف وہ پاکستان دے رہے ہیں جو قائداعظم ،علامہ اقبال کا خواب تھا،وزیراعظم ترقی یافتہ پاکستان بنانے کے لیے نجی شعبے کا بازو بنے۔ملک میں عالمی معیار کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں،اس وقت روپے کی قدر بڑھ رہی ہے اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ پاکستان کی سٹاک ایکسچینج ایشیاکی سب سے بڑی سٹاک ایکسچینج بن گئی ہے۔ حکومت نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کر رہی ہے، سی پیک خطے میں گیم چینجر کے طور پر سامنے آیا ہے۔دہشت گردی کی وجہ سے ملکی وغیرملکی سرمایہ کاری رکی ہوئی تھی لیکن اب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے۔ وزیر مملکت نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 2018 کے انتخابات میں جھوٹ نہیں بچا سکتا،آج پھر انہوں نے عدالت کو دھمکانے کی کوشش کی۔ عمران خان سڑکوں پرجھوٹے الزامات کی گردان کرتے ہیں جب کے پی میں انکے وزیروں کی کرپشن کی بات کی تو انہوں نے ادارہ ختم کردیا، خان صاحب الیکشن کمیشن سے کیوں بھاگے؟ اور تلاشی کیوں نہیں دی؟۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…