سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اہم مسلم لیگی وزیر پر برس پڑے سخت کارروائی کرنے کا دھماکے دار اعلان کر دیا

17  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کی عدم حاضری پر اسپیکر سردار ایاز صادق برہم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کی عدم حاضری پر اسپیکر سردار ایاز صادق برہم ہو گئے اور کہا کہ عام طور پر ایوان میں حکومت کے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب موجود ہوتے ہیں لیکن آج تو وہ بھی موجود نہیں ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے ایوان

میں نہ آنے پر ان کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ ایوان میں نہ آئیں، اگر آپ سینیٹ میں تھے تو یہ عذر بھی قابل قبول نہیں ہو گا، سینٹ اور قومی اسمبلی میں ایک ہی دن سوالات نہ رکھوایا کریں۔سردار ایاز صادق نے زاہد حامد کو وارننگ جاری کی اور کہا کہ وفاقی وزیر برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کے خلاف ایکشن لوں گا۔ انہوں نے حکومتی رکن میاں عبدالمنان کو ہدایت کی کہ وزیر قانون زاہد حامد اور شیخ آفتاب کو بلا کر لائیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…