اسد خٹک دراصل کون ہیں، وینا ملک نے ان سے شادی کیوں کی تھی؟نجی ٹی وی کے چونکا دینے والے انکشافات

11  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لی ہے مگر بہت کم لوگ ان کی شادی کے پس پردہ حقائق اور اسد خٹک کی زندگی سے متعلق جانتے ہیں۔ چار سال قبل دبئی میں ہونے والی وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی سے متعلق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ شادی دراصل وینا کے گرتے امیج کو بحال کرنے کیلئے ان کے والد کی طرف

سے کئی گئی ایک کوشش تھی۔ اس وقت وینا ملک کے خاندانی ذرائع کے مطابق اسد خٹک دبئی کے ایک بڑے بزنس مین ہیں مگر حقیقت اس سے دراصل برعکس تھی ۔ اسد خٹک دراصل دبئی میں ایک معمولی ملازمت کرتے تھے اور ان کے والد وینا ملک کے والد کے دوستوں میں سے تھے ۔ وینا ملک سے شادی کر کے دراصل اسد خٹک بالی ووڈ میں انٹری حاصل کرنا چاہتا تھے ۔جبکہ سکینڈل کی زد میں آئی وینا ملک کو اسد خٹک کا نقاب درکار تھا ۔ شادی کے بعداسد خٹک بالی ووڈ میں انـٹری کیلئے وینا ملک سےخواہش کا اظہار کر چکے تھے جس کے جواب میں وینا ملک نے انہیں کہا تھا کہ ’’تمہیں پاکستان میں کوئی نہیں دیکھتا بھارت میں کون دیکھے گا‘‘دونوں ہی دراصل ایک دوسرے کو سیڑھی بنا کر منزل تک پہنچنا چاہتے تھے جس میں کسی حد تک دونوں کامیاب بھی ہوئے ۔وینا ملک کے خاندانی ذرائع کے مطابق اسد خٹک اور اس کے والد نے دراصل ان سے غلط بیانی کی وہ کوئی بزنس مین نہیں بلکہ دبئی میں معمولی ملازمت کرتے تھے، اسد خٹک نے شادی کے موقع پر وینا ملک سے بہت سے ایسے وعدے کئے تھے جس کے خواب امیرترین افراد بھی دیکھنے سے گریز کرتے ہیں اسد خٹک نے وینہ کو یقین دلایا تھا کہ وہ ولیمہ میں ہالی ووڈ شخصیات کو مدعو کرے گا مگر ولیمہ کی تقریب میں صرف دونوں طرف کے خاندانوں کے افراد

کے علاوہ کوئی شریک نہیں ہوا تھا۔ جبکہ اسد وینا کے پیسوں پر وقت گزار رہے تھے اور زیادہ وقت گھر میں بچوں کی دیکھ بھال میں گزارتے تھے۔ذرائع کے مطابق اسد خٹک کووینا ملک کی مصروفیات پر بھی اعتراض تھا جس پر متعدد مرتبہ دونوں کے درمیان نوبت جھگڑے تک بھی پہنچی تھی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…