سپرلیگ کا فائنل،شہبازشریف نے اہم ترین اعلان کردیا

27  فروری‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اداروں کو بہترین کوارڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دینا ہیں اور اس سلسلے میں آپ سب نے دن رات محنت ، لگن ، جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہے۔ صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ سب محنت اور عزم کے ساتھ دن رات کام کریں گے

انہوں نے کہاکہ کامیابی کےلئے سخت محنت اورعزم بہت ہی ضروری ہیں ۔شہبازشریف نے کہاکہ  فائنل کو کامیاب بنانے کے لئے آپ سب دن رات ایک کر دیں ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان فائنل میچ کے انتظامات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے گی اور میں خود بھی اس ضمن میں رات کو کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے ساتھ میٹنگ کیا کروں گا ۔پاکستان سپر لیگ سیزن 2کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کیلئے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قذافی سٹیڈیم کے گرد تمام تر ہوٹلز کو 5مارچ تک بند رکھنے کافیصلہ جبکہ ا سٹیڈم کے قریب گھروں میں موجود ملازموں کی ڈیٹا انٹری کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق کستان سپر لیگ سیز ٹو کا فائنل میچ 5مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کیلئے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے ۔پنجاب حکومت نے سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کیلئے قذافی سٹیڈیم کے گرد تمام ہوٹلز کو بندکرنے حکومت نے سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کیلئے قذافی سٹیڈیم کے گرد تمام ہوٹلز کو بندکرنے جبکہ منگل سے نشتر پارک کمپلیکس کو بھی مکمل طور پر بند کرنے کافیصلہ کیاہے۔دوسری جانب وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم کے گرد سیکیورٹی کے پانچ حصار بنائے جائیں گے جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو فول پروس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…