پاک فوج کا حکومت اور پولیس کو شاندار تحفہ کیا کام کر دیا؟ جان کر داد دینگے

24  فروری‬‮  2017

مظفرآباد ( آن لائن) پاک افواج کی جانب سے آزادکشمیر حکومت اور محکمہ پولیس کو شاندار تحفہ کروڑوں روپے سے تیار ہونے والے جدید سسٹم آزادکشمیر کی چیک پوسٹوں پر نصب کرنے کے لئے پاک آرمی کی جانب سے محکمہ پولیس کے اہلکاروں کو خصوصی ٹریننگ سسٹم اپریٹ کرنے کے لئے ٹریننگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر حکومت اور

محکمہ پولیس کو پاک آرمی نے آزادکشمیر کے تمام چیک پوسٹوں پرجدید سسٹم متعارف کروانے کے بعد محکمہ پولیس کے حوالے کردیا ہے یہ سسٹم ڈائرکٹ نادرہ سے منسلک ہے ہر آنے جانے والے مسافر کا شناختی کارڈ کے زریعے پورا ڈیٹا سامنے آجاتا ہے جس پر پاک آرمی کے جوانوں نے محکمہ پولیس آزادکشمیر کے افسرانوں ، اے ایس آئی سمیت ، ہیڈ کانسٹیبلوں کو باقاعدہ ٹریننگ دے کر سسٹم آپریٹ کرنے کا طریقہ بھی بتایا گیا یاد رہے پاک آرمی کی جانب سے یہ سسٹم محکمہ پولیس آزادکشمیر کے حوالے کرنے پر کروڑوں روپے کی لاگت آئی ہے جبکہ کشمیریوں کی حفاظت اور ان کے تحفظ کے لئے پاک آرمی نے ایک بار پھر جذبہ محبت کے تحت ایک اہم رول ادا کیا جس کی وجہ سے پوری کشمیری قوم پاک آرمی کے شکر گزار ہیں اہلیان آزادکشمیر نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر باجوہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے آزادکشمیر کی عوام کے لئے اہم کارنامہ سرانجام دیا ا س سسٹم کی وجہ سے ہر آنے جانے والے کا ڈیٹا مختلف چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کے پاس محفوظ رہ سکتا ہے جس کو بروقت ضرورت پڑنے پر تحقیقات بھی ہوسکتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…