مسلم لیگ (ن)کے سابق رکن سندھ اسمبلی اور اہم رہنما کاپیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

20  فروری‬‮  2017

کراچی(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے سابق رکن سندھ اسمبلی ، پارلیمانی سیکرٹری برائے آبپاشی اور چیئرمین خدمت کمیٹی ضلع تھر پارکر بھیرو لال بالانی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ بھیرو لال بالانی نے پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی ، میڈیا سیل بلاول ہاس کے انچارج سریندر ولاسائی اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹومل سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت

کی ضمن میں میڈیا سیل بلاول ہاس میں ملاقات کی اور ملکی معیشت سے لے کر گورننس تک ناکامی پر مسلم لیگ (ن)کو خیر باد کہہ دیا۔ پی پی پی رہنماں نے بھیرو لال بالانی کو جیالوں اور جمہوریت پسند کارکنوں کی جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور اسے یقین دلایا کہ پی پی پی جمہوریت اور اس کے استحکام کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ بھیرو لال بالانی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کی واحد امید ہیں جو لاتعداد مسائل میں گھرے ملک کو نکال کر قوم کو امن ، خوشحالی اور مساوات کی جانب لے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پسماندہ و مفلوک الحال لوگوں کی بھی واحد آواز ہیں۔ بھیرولال نے کہا کہ وہ پی پی پی چیئرمین کے مشکور ہیں کہ وہ اقلیتی برادری بشمول اس کی اپنی کمیونٹی دلت اور شیڈول کاسٹ کے ساتھ ہونے والی کسی بھی ناانصافی کے خلاف بڑھ چڑھ کر بات کرتے ہیں۔ بھیرو لال بالانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھیرولال نے کہا کہ وہ پی پی پی چیئرمین کے مشکور ہیں کہ وہ اقلیتی برادری بشمول اس کی اپنی کمیونٹی دلت اور شیڈول کاسٹ کے ساتھ ہونے والی کسی بھی ناانصافی کے خلاف بڑھ چڑھ کر بات کرتے ہیں۔ بھیرو لال بالانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سندھ بھر اور خصوصا تھر پارکر میں دن رات کام کریں گے اور وہ تمام لوگ جو ماضی میں اس کے ساتھ رہے ہیں ، وہ بھی اس کے ساتھ پی پی پی میں شامل ہو جائیں گے۔

Screenshot_1

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…