پاکستان کا بڑا شہر بڑی تباہی سے بچ گیا ، دہشت کیا کرتے ہوئے مارے گئے ؟

20  فروری‬‮  2017

لیہ(این این آئی)لیہ سے کالعدم جماعت الاحرار کے 5 دہشت گرد مقابلے کے بعد مار دیئے گئے ٗ3 تین دہشت گردفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بارود اور حساس مقامات کے نقشے برآمد کیے گئے۔ دہشت گرد ملتان میں واردات کرنا چاہتے تھے۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ لیہ کی تحصیل چوبڑا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی

جس کے بعد اسنیپ چیکنگ سخت کردی گئی تھی، ایک گاڑی کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے اور3 دہشت گرد فرار ہو گئے جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیاگیا ۔ہلاک ہونے والے پانچ دہشتگرد وں کا تعلق کالعدم جماعت الاحرارسے ہے ۔اْن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ ، بارود اور حساس نقشے برآمد ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشتگرد ملتان میں کسی مذہبی مقام کو تخریب کاری کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔دوسری جانب ملتان میں پولیس اورحساس اداروں نے 10 اہم علاقوں میں سرچ آپریشن کیاجس میں 7 افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران600 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔ملتان میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ٗ داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ٗ گزشتہ روزشہر کی تین اہم درگاہیں حضرت بہائو الدین زکریا ملتانی ، حضرت شاہ شمس تبریز اور حضرت شاہ رکن الدین عالم کی درگاہ کا پارکنگ ائیریا درگاہوں سے 30 گز دور بنا دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…