’’دہشت گردی کی حالیہ لہر ‘‘ ہنگامی بنیادوں پر 348 پھانسیوں کا فیصلہ کر لیا گیا

19  فروری‬‮  2017

راولپنڈی(آن لائن)حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد دہشگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ملک بھر کی جیلوں میں موجود348 قیدیوں کی پھانسی کی سزائوں پر عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ سمیت ملک بھرکی جیلوں میں پھانسی کی سزائوں کے منتظر سنگین ترین مقدمات کے 138 دہشت گردوں اور

قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں پھانسی کی سزائیں پانے والے 210 قیدیوں کو پھانسیاں دینے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سنگین ترین مقدمات میں پھانسی کی سزا پانے والے 16 مجرموں کی رحم کی اپیلیں صدر کے پاس زیر التوا ہیں جبکہ سپریم کورٹ سے جن ملزمان کی پھانسی کے خلاف اپیلیں مسترد ہوچکی ہیںان سب کی فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں تاہم اڈیالہ جیل میں قید 11 دہشت گردوں کا سیل مکمل طور پر الگ کردیا گیا ہے جہاں تک عام قیدیوں کی رسائی بھی ختم کردی گئی ہے اور ان کی بیرک کی سیکیورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے وہاں کمانڈوز تعینات کردیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…