ن لیگ میں خوشیوں کا ڈیرا، اہم رہنما نے شمولیت کا اعلان کر دیا

19  فروری‬‮  2017

پشاور(آئی این پی)وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ سی پیک اور پاکستان کی ترقی بھارت سے ہضم نہیں ہورہی، قیام امن ساری قوم کا مسئلہ ہے،دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک لڑ کر امن قائم کریں گے، پاکستانی قوم اور سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں دیں، پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے، قوم دہشت گردی ختم کرنے کے مشن میں نوازشریف کاساتھ دے،

 

مختلف پارٹیوں کے لوگ محمد نوازشریف پر اعتماد کرتے ہوئے (ن) لیگ میں شامل ہورہے ہیں۔ ہفتہ کو پشاور میں مسلم لیگ ق کے رہنما عظمت خان کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ قومی سے اپیل ہے کہ وہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں پر نظر رکھے،عوام کہیں مشکوک سرگرمی دیکھیں تو متعلقہ اداروں کو فوری اطلاع کریں،دہشت گردوں نے افغانستان کو اپنا مرکز بنا رکھا ہے ، دہشت گرد منظم حملے کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مختلف پارٹیوں کے لوگ محمد نوازشریف پر اعتماد کرتے ہوئے (ن) لیگ میں شامل ہورہے ہیں،یہ میاں نواز شریف کی کارکردگی کی وجہ ہے، سی پیک اور پاکستان کی ترقی بھارت سے ہضم نہیں ہورہی، قیام امن ساری قوم کا مسئلہ ہے،دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک لڑ کر امن قائم کریں گے، پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے، شہری انٹیلی جنس اداروں سے تعاون کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دکھانا ہے کہ ڈرنے والے نہیں،پاکستان کی ترقی دیکھ کر ملک دشمن عناصر سازشوں میں لگے ہیں،دہشت گردی کاناسور ختم کرنے کیلئے قوم ،سیکیورٹی فورسز متحد ہیں،پاکستانی قوم اور سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں دیں۔امیر مقام نے کہا کہ قوم دہشت گردی ختم کرنے کے مشن میں نوازشریف کاساتھ دے، دہشتگردوں،سہولت کاروں

 

پرنظررکھناپوری قوم کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہاکہ میں خود بھی دہشتگردوں کا ہدف رہا 7مرتبہ نشانہ بنایا گیا ،اے پی ایس واقعے کے بعد قوم حقیقی معنوں میں دہشتگردی کے خلاف متحد ہوئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…