’’مصباح جب بھی ریٹائر ہو اس کے ساتھ یہ کام ضرور کرنا ‘‘ پاکستانی کوچ مکی آرتھر نے مصباح بارے اچانک کیا کہہ دیا ؟ 

18  فروری‬‮  2017

شارجہ(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو بہترین لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق جب ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کریں، انہیں بہترین خراج دیتے ہوئے رخصت کرنا چاہیئے۔مصباح کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ چند دن قبل انہوں نے مصباح سے ملاقات کی تھی اور آئندہ ایک دو دن میں وہ ریٹائرمنٹ کے معاملے پر پھر ٹیسٹ کپتان سے تبادلہ خیال کریں گے۔

ہیڈ کوچ کے مطابق مصباح کے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ارادوں سے تو آگاہ نہیں تاہم میں دوبارہ ملاقات میں ان کا ارادہ جاننے کی کوشش ضرور کروں گا۔مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق نے ٹیم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ پاکستان کی کرکٹ کے لیجنڈ ہیں۔ہیڈ کوچ نے خیال ظاہر کرتے ہوئے بتایا مصباح کی کارکردگی کو سراہا جانا چاہیئے جبکہ اس کارکردگی کا احترام کرتے ہوئے شاندار انداز میں الوداع کہنا چاہیئے، چاہے ابھی یا جب بھی وہ خود اس کا فیصلہ کریں۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں چند حلقوں کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا تھا کہ وہ انٹرنیشنل کیریئر کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل دورہ ویسٹ انڈیز سے پہلے اپنی فٹنس کا جائزہ لیں گے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ عمر سے فرق نہیں پڑتا، اصل چیز فٹنس ہے جو آپ کو اپنا کھیل جاری رکھنے میں مدد کرتی ہے جبکہ میں پہلے پاکستان سپر لیگ میں اور پھر دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل فیصل آباد میں ڈومیسٹک میچوں کے دوران اپنی فٹنس کا جائزہ لوں گا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ اور ون ڈے سیریز میں بد ترین شکستوں کے بعد پاکستان کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے قائدین کو میڈیا اور سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…