کراچی کی تاریخ کاانوکھا قیدی،جسے جیل سے ہسپتال بیماری نہیں بلکہ ایسی وجہ سے منتقل کیاگیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

10  فروری‬‮  2017

کراچی(آئی این پی ) جیل انتظامیہ نے ایم کیو ایم کے مختلف گروپوں اور پاک سرزمین پارٹی کے قیدی کارکنوں کے شدید ردعمل پر سلیم شہزاد کوہسپتال میں بستر فراہم کردیا ۔ عدالت کے حکم پر جیل بھیجے جانے کے بعد کراچی سینٹرل جیل حکام کی جانب سے سلیم شہزاد کو ایم کیو ایم لندن، ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کی بیرکس میں لے جایا گیا

جہاں پہلے سے قید سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے شور مچا کر انھیں بیرکس میں آنے نہیں دیا جس کے باعث جیل انتظامیہ شدید مشکلات کا شکار ہوگئی۔ جیل انتظامیہ نے صورتحال کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے اور کسی بھی ممکنہ غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر سلیم شہزاد کو عارضی طور پر سینٹرل جیل میں قائم ہسپتال منتقل کر کے بستر فراہم کر دیا جس کے بعد سلیم شہزاد ہسپتال میں ہی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ سلیم شہزاد کے خلاف دہشتگردوں کو علاج معالجے میں معاونت سمیت کئی مقدمات درج ہیں، دو روز قبل دبئی سے کراچی واپس آئے تھے لیکن انہیں ایرپورٹ سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…