’’یا اللہ رحم فرما ‘‘ پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے

8  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مری و گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے ۔تفصیلا ت کے مطابق مری و گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، زلزلے کی شدت دو اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ کا پیما مرکز مری سے 15کلومیڑ دور تھا ۔ تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول

 

نہیں ہوئیں ۔ واضح رہےکہ اس سے قبل بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، پسنی، تربت اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئےتھے ٗ جس کے باعث کچے مکانات گر گئےتھے اور دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں تھیں ٗ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ٗ کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے ۔ زلزلہ پیماہ مرکز اسلام آباد کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، پسنی، تربت اورگردو نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 4 ٗ زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پسنی کے مغرب میں 23 کلو میٹرتھا۔زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آ گئے تاہم ڈی سی گوادر اور مقامی انتظامیہ کے مطابق تاحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق وہ نیند میں تھے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث ان کی آنکھ کھلی جس کے بعد ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا ۔مکران ڈویژن کے کمشنر بشیر بنگلزئی نے بتایا کہ مکران ڈویژن کو مکمل سروے کرلیا گیا ٗریلیف ٹیموں کو دوردراز علاقوں میں بھی بھیجا گیا تاہم وہاں کے رہائشیوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔گوادر کے ڈپٹی کمشنر طفیل بلوچ نے بھی تصدیق کی کہ گوادر میں بھی کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…