ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

12  مارچ‬‮  2015

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ جیل میں میں 3 افراد کے قتل کے مجرم محمد صدیق کو پھانسی دے دی گئی۔ 3 افراد کے قتل کے مجرم محمد صدیق کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکایا گیا جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ محمد صدیق کو پھانسی پر چڑھانے سے قبل ایلخانہ سے ملاقات بھی کرائی گئی۔واضح رہے کہ محمد صدیق نے 2003 میں کمالیہ میں ایک تھیٹر شو کے دوران 3 افراد کو قتل کیا تھا جب کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2005 میں محمد صدیق کو سزائے موت سنائی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ محمد صدیق کی درخواتیں مسترد کر چکی تھی جب کہ صدر ممنون حسین نے بھی مجرم کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی۔ سزائے موت پر سے پابندی اٹھانے جانے کے بعد سے ملک میں اب تک 25 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…